میں ان لوگوں کو حلفیہ یہ خوشخبری سناتا ہوں جو ناحق جیلوں میں بند ہیں یا وہ لوگ جو ناحق مقدموں کی وجہ سے مفرور ہو کر ڈاکو بن گئے یا جو سیاسی انتقام کی بنا پر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔۔۔کہ عنقریب وقت آنے والا ہے کہ اس ملک پاکستان میں کسی درویش کی حکومت ہوگی۔ بکری اور شیر ایک ہی جگہ پانی پئیں گے۔ سکون ہوگا، امن ہوگا، اور انصاف ہوگا، اور ہر کوئی خوشحال ہوگا۔

ذمہ دار کرسیوں پر خدا ترس اور درویش ہی بیٹھیں گے۔ ا تنامیرے علم میں ہے کہ یہ انگریز قانون اور جیلیں ختم کردی جائینگی۔تاوان، قصاص، اور جرمانے یا غلامی کے بعد تمام قیدی رہا کردیئے جائینگے اوریا تو کوڑے مار کر فارغ، یا ہاتھ کاٹ کر فارغ، یا پھر سنگسار کردیئے جائینگے۔ جیلوں کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

یہ سخت قانون امن کا باعث بنے گا۔

مقامی اخبارات میں دی گئی پریس ریلیز