صاحبزادگان گوہر شاہی ؒ کا تعارف

عوام الناس میں حضرت ریاض احمد گوہر شاہی کے صاحبزادوں کو لیکر کچھ غلط فہمیاں ہیں، جسکی وجہ سے ہمیں اس ویب کا اجراء کرنا پڑا۔ پچھلے کچھ عرصہ سے نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن ملعون یونس جو کہ خود کو حضرت گوہر شاہی کا جانشین کہتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ ملعون اسلام مخالف اور ملک مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔ اور ہماری واحد جماعت انجمن سرفروشانِ اسلام رجسٹرڈ پاکستان کے امیران و مشیران کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

ہم یہ پہلے بھی واضح کرتے آئے ہیں اور بار بار عوام الناس اور مقامی انتظامیہ کو مختلف اخباروں، اجتماعات اور میڈیا پر واضح کرتے آئے ہیں کہ ہمارا اس یونس ملعون نامی شخص اور اسکی نام نہاد جماعت مہدی فاؤنڈیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور ہم صاحبزادگان اسکے کسی بھی عمل کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ کیونکہ یونس ملعون اسلام دشمن بھی ہے اور ملک پاکستان کا دشمن بھی۔

یونس ملعون ہمارے والد محترم حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی کا نام اور تصاویر استعمال کرتا ہے اور اپنی خود ساختہ تعلیمات اور کفریہ عقیدہ کو ہمارے والد صاحب کی روحانی تعلیمات سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے اس لئے شاید عوام الناس میں یہ غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے کہ کہیں جو من گھڑت تعلیمات یہ شخص دے رہا ہے کہ اس کا تعلق گوہر شاہی سے تو نہیں۔